مکلف کی شرعی تعریف کیا ہےِ؟

الجواب

مکلف کی شرعی تعریف کیا ہےِ؟

سوال:

مکلف کی شرعی تعریف کیا ہےِ؟ اور مالکی فقہ کے مطابق شرعی احکام کی تقسیم کس طرح کی جائیگی؟

جواب:

مکلف ایسے شخص کو کہتے ہیں جس پر شرعی احکامات کی پابندی کرنا واجب ہوتا ہے

مکلف ہر وہ شخص کہلائے گا جو مندرجہ ذیل شرائط پر پورا اترتا ہو:

ا) مسلمان ہونا:جو شخص مسلمان نہیں ہے اس کا اسلام کے فرائض یا ممنوعات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ب) عاقل ہونا:وہ شخص جس میں مستقل عقل نہ ہو یا ایسا بچہ جو ابھی تک سمجھ بوجھ نہ رکھتا ہو، مکلف نہیں سمجھا جاتا۔ اللہ قرآن میں فرماتا ہے:

 “اللہ کسی جان پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا” (بقرہ 286)”

ج) بالغ ہونا:بالغ ہونا یا بلوغت وہ مدت ہے کہ جب بچہ جوانی کی دہلیز میں قدم رکھتا ہے۔ ایک بار جب کوئی بچہ اس مقام تک پہنچ جاتا ہے، وہ اب “بالغ” کہلائے گا۔ یہ عام طور پر لڑکوں میں احتلام اور لڑکیوں میں حیض کے ذریعے سے ظاہر ہوتا ہے۔

بلوغت کی عمر سب کے لئے ایک نہیں ہو سکتی۔ یہ جینیات، آب و ہوا یا جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے مختلف ہوتا ہے۔ ایک لڑکا عام طور پر تقریباً بارہ سال کی عمر میں بلوغت کو پہنچتا ہے اور لڑکی کے لئے عمومی عمر نو سال ہے۔

اگر بچہ 15 سال کی عمر تک بلوغت کے آثار نہ دیکھ سکے تو اب ان آثار کے بغیر بھی بالغ سمجھا جائے گا۔ یعنی اب وہ شرعاً بالغ مانا جائے گا۔ اور اس پر شرعی احکام کی پابندی لازم ہو گی۔

ایک بالغ اور سمجھدار مسلمان پر شرعی طور پر ضروری ہے کہ وہ دینی ذمہ داریوں کو ادا کرے اور جس چیز کی شرعاً اجازت نہیں ہے اس سے اجتناب کرے۔

اسلام نے مسلمانوں کو بعض چیزوں کا حکم دیا ہے، بعض چیزوں سے منع کیا ہے اور دوسروں کو ہماری پسند پر چھوڑ دیا ہے۔ مکلف کے واجبات کے زمروں کو “افعال المکلفین” کہا جاتا ہے ۔ ان کی پانچ اقسام ہیں:

واجب

مندوب

3۔ مباح

4۔ مکروہ

5۔ حرام

افعال المکلفین (مالکی فقہ)

ان کے شرعی احکام اوراس کی اصولی تقسیم بیان کی جائے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Telegram
WhatsApp
Print
Pinterest
Tumblr

سوشل میڈیا پر ہماری موجودگی

معذرت ! مواد کاپی نہیں کیا جا سکتا