مالکی مذہب کے مطابق یومِ شک کا روزہ رکھنے کے احکام کیا ہیں

یومِ شک کیا ہے؟ اور یومِ شک کا روزہ رکھنے کے حوالے سے مالکی مذہب کے احکام کیا ہیں؟

یومِ شک کی تعریف:

یوم الشک اپنی اضافی ترکیب کے ساتھ ایک فقہی اصطلاح ہے، اس سے مراد شعبان کی تیسویں تاریخ یا شعبان کی انتیسویں تاریخ کے بعد کا دن ہے، جبکہ شرعاً معتبر ثبوت کے ساتھ اس دن رمضان کے چاند کی رؤیت ثابت نہ ہو سکے۔

الموسوعۃ الفقھیہ الکویتیۃ
وَلاَ يُصَامُ يَوْمُ الشَّكِّ لِيَحْتَاطَ بِهِ مِن رَمَضَانَ، وَيَجُوْزُ صِيَامُهُ لِلتَّطَوِّعِ وَالنَّذْرِ إِذَا صَادَفَ، وَيُسْتَحَبُّ الإِمْسَاكُ في أَوَّلِهِ لِيَتَحَقَّقَ النَّاسُ الرُّؤْيَةَ، فَإِن ارْتَفَعَ النَّهَارُ وَلَم تَظْهَرْ رُؤْيَةٌ أَفْطَرَ النَّاسُ۔

یومِ شک کا روزہ احتیاطی طور پر نہیں رکھنا چاہیے کہ کہیں یہ رمضان ہو سکتا ہے۔اور اگرچہ اس کی اجازت ہے جب ایک نفلی روزہ یا نذر پوری کرنے کا روزہ اس کے ساتھ موافق ہو۔ اس دن (یعنی یومِ شک) کے پہلے حصے میں اس وقت تک امساک (یعنی کھانے پینے اور مباشرت سے پرہیز ) کرنے کی تاکید کی جاتی ہے جب تک کہ لوگوں کو رؤیت کا یقین نہ آجائے۔ جب دن کا ایک وقت ختم ہو جائے (یعنی دن کا وہ حصہ جس میں عام طور پر رؤیت کی تصدیق ہو سکتی ہو) اور رؤیت کی ابھی تک تصدیق نہ ہو ئی تو لوگوں کو روزہ توڑ دینا چاہیے۔

متن العشماویۃ ، باب الصیام

یہ بھی پڑھیں:

عید کی نماز کا طریقہ (مالکی فقہ)

امام مالک رحمۃُ اللہِ علیہ کا تعارُف

ضروری احکام:

  مالکیہ نے صراحت کی ہے کہ یومِ شک میں روزہ نہیں رکھا جائے گا تا کہ رمضان سے قبل ہی رمضان کا روزہ رکھنے کے شبہ سے بچاؤ ہو جائے، اگر اسی طرح روزہ رکھے گا تو المدوّنہ کے مطابق مکروہ ہوگا۔

  اگر احتیاطاً اس دن روزہ رکھا پھر ثابت ہو جائے کہ وہ رمضان ہی کا دن ہے، تو یہ روزہ اس کے لئے کافی نہ ہوگا، اس لئے کہ نیت میں رمضان کا یقین نہیں تھا، البتہ مہینہ کے احترام میں باقی ماندہ دن میں امساک اس پر واجب ہوگا، پھر رمضان کے بعد اس کی  قضاء کرے گا۔

  اگر کوئی پورا شعبان روزہ رکھتا ہو یا یوم شک ان دنوں میں سے کسی ایک دن میں آجائے جس میں کوئی ہمیشہ روزہ رکھتا ہے (یعنی اگر کوئی ہر سوموار کو روزہ رکھتا ہے اور یہی دن یوم شک بھی بن جائے) یا کوئی کسی نذر یا قسم کی وجہ سے اس دن کا  روزہ رکھے تو اس کےلئے جائز ہے۔

To Learn MALIKI FIQH in English: Click Here

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x