مالکی مذہب برِصغیر میں خوش آمدید
امامِ دارالحجرۃ کون؟
پوری مسلم دنیا کے عظیم پیشوا، حضرت امام مالک بن اَنَس رحمۃُ اللہِ علیہ کا نام “ مالک “ اور کنیت “ ابو عبد اللہ “ ہے ۔ آپ امتِ مسلمہ کے عظیم ترین محدثین اور فقہاء میں سے ایک ہیں۔ آپ کی ولادت مشہور قول کے مطابق 93 ھ میں مدینہ شریف میں ہوئی اور مدینۂ پاک میں ہی آپ کاانتقال شریف ہوا۔
(تہذیب الاسماءواللغات ، 2 / 386۔ سیر اعلام النبلاء ، 7 / 382 ، رقم : 1180۔ الاعلام للزرکلی ، 5 / 257ملتقطا)
ہم کون؟ ہمارا مقصد کیا؟
مالکی مذہب برِصغیر ایک آن لائن کاوش ہے یہ ویب گاہ مذہبِ مدینہ مذہبِ امامِ دارالہجرۃ امامِ مالک ابنِ انس رحمۃ اللہ علیہ کے لیے وقف ہے ۔
پچھلے کچھ سالوں میں برِصغیر اور اس کے اطراف میں بہت سے لوگوں کا رجحان مذہبِ مدینہ کی جانب دیکھنے کو ملا۔ لیکن مالکی مذہب کے حوالے سے مستند معلومات تک رسائی ایک انتہائی مشکل مرحلہ ہے، اس کی ایک بہت بڑی وجہ مالکی مذہب کی کتب کا برِصغیر میں بولی اور سمجھی جانے والی زبانوں میں میسر نہ ہونا ہے اور دوسری بڑی وجہ مستند مالکی علما ء و مشائخ تک عوام کی رسائی نہ ہونا رہا۔ انہیں وجوہات کو مدِّنظر رکھتے ہوئے اس آن لائن کاوش کا آغاز کیا گیا۔ ہمارا واحد فریضہ یہ ہے کہ دنیا کی دسویں بڑی سب سے زیادہ بولی جانے والے زبان اردو میں مذہبِ مدینہ کے حوالے سے مستند معلومات کی عوام تک رسائی کو ممکن بنایا جائے۔ مزید برآں، مختلف مستند مالکی متون کا اردو میں ترجمہ کرنا اور سوال و جواب کا ایک پورٹل، جو فقط مالکی فقہ سے متعلق سوالات کےلئے وقف ہے، بھی اس آن لائن کاوش کا حصہ ہیں۔
امید کرتے ہیں یہ کاوش ہماری اور آپ کی دنیا اور آخرت میں کامیابی کا سامان ثابت ہو۔ آمین
“عنقریب لوگ علم کی تلاش میں تیز رفتاری سے سفر کریں گے لیکن وہ مدینہ کے عالم سے زیادہ علم والا کسی کو نہیں پائیں گے۔”
امام ترمذی نے امام سفیان ابن عیینہ رحمۃ اللہ علیہ کا حوالہ دیتے ہوئے مزید ذکر فرمایا کہ حدیث میں جس شخص کا ذکر ہے وہ ہمارے امام مالک ابن انس رضی اللہ عنہ ہیں۔