تیمم کے فرائض
تیمم کے فرائض مندرجہ ذیل ہیں
- نیت کرنا
- جنسِ زمین میں سے کسی پاک چیز کا استعمال کرنا
- خالص جنسِ زمین سے مراد ریت ہے اس کے علاوہ سورج میں خشک کی گئی اینٹ، پتھر ، برف اور گیلی نرم مٹی اور پلاسٹر وغیرہ۔
- پینٹ کی ہوئی دیواروں ، چٹائیوں ،لکڑیوں اور گھاس وغیرہ سے تیمم کی اجازت نہیں۔ تاہم ، بیمار شخص کو اجازت ہے کہ پتھروں یا دھوپ میں خشک کی گئی اینٹوں سے بنی دیوار کا استعمال کر سکتا ہے اگر اس کی پہنچ میں اور کوئی چیز موجود نہ ہو۔
- چہرے پر مسح کرنا
- کلائیوں تک ہاتھوں کا مسح کرنا
- ہاتھوں کو زمین پر مارنا
- تسلسل کے ساتھ تیمم کرنا
- نماز کا وقت داخل ہونا
- اور تیمم کا تعلق نماز سے ہو یعنی تیمم کیا اور نماز کی ادئیگی کے لئے کھڑا ہو گیا یا قرآن کی تلاوت شروع کردے یا جس بھی مقصد کے لئے اس نے وضو کیا تھا وہ فوراً کرے درمیان میں وقفہ نہ کرے
تیمم کی سنتیں
تیمم کے سنتیں مندرجہ ذیل ہیں
- ہاتھوں کا مسح کرنے لے لئے زمین پر دوبارہ سے ہاتھ مارنا
- کہنیوں اور کلائیوں کے درمیان مسح کرنا
- ترتیب برقرار رکھنا
زمین پر ہاتھ مارنا واجب نہیں ہے، زمین پر ہاتھ آہستہ آہستہ رکھنے کی بھی اجازت ہے۔
تیمم کے فضائل
تیمم کے فضائل مندرجہ ذیل ہیں
- (آغاز کرتے وقت ) تسمیّہ پڑھنا
- ہمیشہ دائیں جانب سے آغاز کرنا
- پہلے (ہر عضو کے ) اوپر کی جانب سے مسح کا آغاز کرنا پھر نیچے کی جانب سے مسح کرنا
- انگلیوں سےمسح کا آغاز کرتے ہوئے کہنیوں کی جانب بڑھنا