حیض کے دوران کیا ناجائز اور جائز ہے؟

حیض والی عورت کے لیے درج ذیل چیزیں جائز نہیں ہیں:

  1. نماز ادا کرنا یا سجدہ تلاوت
  2. روزہ رکھنا
  3. طواف کرنا
  4. مصحف  کو چھونا – یہاں تک کہ دستانے کے ساتھ  (جب تک کہ وہ قرآن سیکھ رہی ہو یا سکھا رہی ہو)
  5. مسجد میں داخل ہونا
    1. یہ صرف مصلّہ کی جگہ کےلئےنہیں ہے، بلکہ اس میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جنہیں روایتی طور پر مسجد سمجھا جاتا ہے جیسے کہ مصلہ کے علاقے سے پہلے کا دروازہ۔ تاہم، بڑی مساجد میں، کمیونٹی سینٹر، جم اور اسکول کے علاقوں کو مسجد کا حصہ نہیں سمجھا جائے گا۔
  6. جنسی ملاپ

ذکر، دعا اور تلاوت قرآن جائز ہے۔