﷽
جیسا کہ امام خلیل رحمہ اللہ تعالٰی نے مختصر الخلیل میں ذکر فرمایا ہے، مردوں کے لیے زیورات پہننا حرام ہے، چاہے وہ سونے یا چاندی سے بنے کپڑے، کڑھائی، بٹن یا بیلٹ ہوں، سوائے ایک استثنا کے: چاندی کی انگوٹھی۔
تاہم، اس چاندی کی انگوٹھی کے کچھ شرائط ہیں:
- اسے نبی ﷺ کی سنت کی پیروی کی نیت سے پہنا جائے۔
- اس کا وزن دو درہم کے برابر ہو، جو تقریباً 5.94 گرام بنتا ہے۔
- یہ ایک ہی انگوٹھی ہو، نہ کہ ایک سے زیادہ، چاہے ان کا مجموعی وزن دو درہم سے کم ہی کیوں نہ ہو۔
- اس میں سونے کی ملاوٹ نہ ہو۔
اگر پہلی شرط پوری ہو تو انگوٹھی پہننا مستحب ہے۔ اگر باقی تین میں سے کوئی بھی شرط پوری نہ ہو تو انگوٹھی پہننا حرام ہے۔ مزید برآں، چاندی کی انگوٹھی کو بائیں ہاتھ میں پہننا مستحب ہے۔ اسی طرح، اگر انگوٹھی میں نگینہ ہو تو اسے ہتھیلی کی طرف رکھنا پسندیدہ ہے۔
واللہ اعلم۔
ماخذ:
حاشیۃ الدسوقی 1/63
(وَ) إلَّا (خَاتَمَ الْفِضَّةِ) فَيَجُوزُ بَلْ يُنْدَبُ إنْ لَبِسَهُ لِلسُّنَّةِ لَا لِعُجْبٍ وَاتَّحَدَ وَكَانَ دِرْهَمَيْنِ فَأَقَلَّ وَإِلَّا حَرُمَ وَنُدِبَ جَعْلُهُ فِي الْيُسْرَى (لَا) يَجُوزُ لِلذَّكَرِ (مَا) أَيْ خَاتَمٌ (بَعْضُهُ ذَهَبٌ) (وَلَوْ قَلَّ)…

راقم: عثمان قریشی
نظرِثانی و تصدیق : الشیخ رامی النصور
مترجم: (ابو محمد) محمد طلحہ بن فرید الفاروقی