کیا میں بغیر کسی وجہ کے سنّت نماز بیٹھ کر ادا کر سکتا ہوں؟

جی ہاں، آپ بغیر کسی عذر کے سنّت یا نفل نماز بیٹھ کر ادا کر سکتے ہیں، لیکن اس کا ثواب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کے مقابلے میں آدھا ہو گا۔ آپ نماز کو بیٹھ کر شروع کر سکتے ہیں اور پھر دورانِ نماز کھڑے ہو سکتے ہیں، یا ابتدا کھڑے ہو کر اور بعد میں بیٹھ سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ نے پوری نماز کھڑے ہو کر پڑھنے کی نیت کی ہو، تو اسے مکمل طور پر کھڑے ہو کر ہی ادا کرنا ہو گا۔

راقم: الدکتور شادی المصری
مترجم: (ابو محمد) محمد طلحہ بن فرید الفاروقی