امام مالک رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے: “دین کے بارے میں بحث و مباحثہ علم کے نور کو بندے کے دل سے ختم کر دیتا ہے۔” ایک آدمی نے ان سے پوچھا: “ایک شخص کے پاس سنت کا علم ہو تو کیا اسے سنت کا دفاع کرنا چاہیے اور اس پر بحث کرنی چاہیے؟” امام مالک نے جواب دیا: “نہیں، بلکہ اسے لوگوں کو سنت کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے؛ اگر وہ اسے قبول کر لیں تو ٹھیک ہے، اور اگر نہیں، تو وہ خاموش رہے۔”
ابن وہب بیان کرتے ہیں: “میں نے امام مالک کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ جب ان کے پاس کوئی شخص آتا جو اپنی خواہشات کی پیروی کرتا تو وہ فرماتے: ‘جہاں تک میرا تعلق ہے، میں اپنے رب کی طرف سے واضح دلیل پر ہوں۔ لیکن تم شک میں ہو، اس لیے جاؤ، کسی اور شک کرنے والے کو تلاش کرو اور اس کے ساتھ بحث کرو۔’ پھر آپ نے یہ آیت پڑھی: ‘(اے حبیبِ مکرّم!) فرما دیجئے: یہی میری راہ ہے، میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں، پوری بصیرت پر (قائم) ہوں، میں (بھی) اور وہ شخص بھی جس نے میری اتباع کی، اور اللہ پاک ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں’ (سورۃ یوسف: 108)۔”
وكان مالك يقول: المراء والجدال في العلم يذهب بنور العلم من قلب العبد. وقيل له: الرجل له علم بالسنة أيجادل عنها؟ قال: لا ولكن ليخبر بالسنة فإن قبل منه وإلا سكت. قال بن وهب: وسمعت مالكاً يقول إذا جاءه أحد من أهل الأهواء أما أنا فعلى بينة من ربي. وأما أنت فشاك فاذهب إلى شاك مثلك فخاصمه ثم قرأ: ” قل هذه سبيلي أدعو إلى الله على بصيرة أنا ومن اتبعني وسبحان الله وما أنا من المشركين ” يوسف ١٠٨.
الامام القاضی ابراہیم بن نور الدین المعروف بابن فرحون المالکی . “الديباج المذهب في معرفة أعيان المذهب”، دار التراث؛ المجلد 1، الصفحات 115.
راقم: الدکتور شادی المصری