مالکی مذہب کے مطابق وضو کے سنت اعمال مندرجہ ذیل ہیں:
- وضو کے آغاز میں ہاتھوں کو کلائیوں تک دھونا
- کلی کرنا
- ناک میں پانی چڑھانا
- ناک سے پانی ہوا کے ذریعے سے باہر نکالنا
- اس کا طریقہ یہ ہے کہ بائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کا استعمال کرتے ہوئے نتھنوں سے ہوا کے ذریعے پانی باہر نکالنا۔
- گردن سے واپس پیشانی کی جانب سر کا مسح کرنا
- کان کا مسح کرنا
- کان کا مسح کرنے کے لئے ہاتھوں کو دوبارہ تر کرنا
- فرائض کی ترتیب برقرار رکھنا
- مالکی مذہب کے مطابق تمام فرائض کی ترتیب برقرار رکھنا سنت ہے۔ اگر برقرار نہ بھی رکھی جائے تو وضو ہو جائے گا لیکن پھر سنت پر عمل نہیں ہو پائے گا۔ لیکن وضو کی نیت سب سے پہلے کرنا ہو گی اگر نیت نہ کی تو وضو ہو گا ہی نہیں کیوں کہ نیت کرنا فرض ہے۔