- (دِل میں ) نیت کرنا (زبان سے کہنے کی ضرورت نہیں)
- مکمل چہرہ دھونا
- یعنی جہاں سے عموماً بال آنا شروع ہوتے ہیں وہاں سے مکمل ٹھوڑی تک اور دائیاں کان جہاں سے شروع ہوتا ہے سے لے کر جہاں سے بائیاں کان شروع ہوتاہے وہاں تک چہرہ دھونا۔
- اگر داڑھی کے بال کم ہیں تو انگلیوں کو کنگھی کی طرح داڑھی کے اندر سے گزار کر جتنا ممکن ہو سکے پانی(داڑھی کے نیچے کی جلد تک) پہنچانا چاہئے۔ اگر داڑھی اتنی گھنی ہو کہ داڑھی کے نیچے کی جلد نظر نہ آتی ہو تو اس پر نرمی سے مسح کرنا کافی ہے
- ہاتھوں کو کہنیوں تک دھونا (کہنیاں بھی اس میں شامل ہیں)
- (گیلے ہاتھوں سے) ایک بار پورے سر کا پیشانی سے گردن کی طرف مسح کرنا
- پاؤں کو ٹخنوں تک دھونا (ٹخنے بھی دھونا ہوں گے)
- تمام اعضاء کو مَل کر دھونا چاہئے ( یعنی ہاتھ کو اس عضو پر اس طرح پھیرنا کہ پانی ہر جگہ پہنچ جائے)
- تسلسل کے ساتھ وضو کرنا یعنی وضو میں دو اعضاء کو دھونے کے درمیان اتنا وقفہ نہ ہو کہ اگلا عضو دھونے سے پہلے بقیہ دھوئے ہوئے اعضاء خشک ہو جائیں۔ مثلاً آپ نے چہرہ دھویا اور آپ کے فون کی گھنٹی بجی آپ نے فون سننا شروع کیا فون بند کرنے کے بعد آپ کو کہنیوں تک ہاتھ دھونا تھے مگر فون سننے میں اتنی دیر ہو گئی کہ چہرہ خشک ہو گیا تو اب تسلسل ختم ہو گیا اب دوبارہ وضو شروع کرنا ہو گا۔