حضرتِ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کی مختصر سوانح حیات
کروڑوں مالکیوں کے عظیم پیشوا، حضرت امام مالک بن اَنَس رحمۃُ اللہِ علیہ کا نام “ مالک “ اور کنیت “ ابو عبد اللہ “ ہے ۔ آپ چار مجتہد اماموں میں سے ایک مشہور امام اور تبع تابعی ہیں۔ آپ کی ولادت مشہور قول کے مطابق 93 ھ میں مدینہ شریف میں ہوئی۔ امام مالک نے موطا جیسی معرکہ آراء کتاب کے علاوہ بھی بہت سی تصانیف تحریر کیں۔